Latest News

لیڈی ریڈنگ ہسپتال:سرکاری ہسپتال کا معیار دیکھ کر بہت خوشی ہوئی

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گورنمٹ اسپتال اب رول ماڈل بنیں گے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ایل آرایچ اسپتال پشاور میں نئے میڈیکل اور الائیڈ بلاک  کی افتتاحی  تقریب سے خطاب کیا اور کہا  کہ اسپتالوں کی بہتری کےلیےاصلاحات پرکام جاری ہے۔

 عمران خان نے نئے بلاک کی تعمیر پر انتظامیہ کو مبارک باد دی اور کہا کہ  ایل آر ایچ میں صفائی کا معیار کو دیکھ کر خوش ہوں۔

مزید کہا کہ  ماضی میں گورنمٹ اسپتالوں کا معیار اچھا تھا، 60 کی دہائی سے قبل ملک کے سربراہان ملک سے باہر علاج نہیں کرواتے تھے۔ اور اسی دہائی میں ملک میں نجی اسپتال  بننے شروع ہوئے۔

انہوں نے مزید  کہا کہ  امید ہےکہ اب ایسے اسپتال رول ماڈل بنیں گے۔ ہیلتھ کارڈسےغریب عوام کوبھی صحت کی  اچھی سہولیات ملیں گی۔ غریب طبقےکی لائف اسٹائل بہتربنانےکےلیےکام جاری ہے۔

مزید کہنا تھا کہ  70 کی دہائی  کےبعد پاکستان میں وسیع پیمانے پرتباہی ہوئی ،70 کی دہائی ملک میں تمام ادارےبہترین طور پرفارم کررہےتھے۔

عمران خان نے کہا کہ سب اداروں میں میرٹ لائیں گے ،میرٹ کےبغیرکوئی ملک نہیں چل سکتا ۔ محنت کرنےوالوں کو الاوَنسز ملنے چاہئیں۔

Via: Bol News

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

6 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

16 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

24 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago