Categories: Latest News

مختصر ترین روزہ کس ملک میں ہوگا؟

دنیا بھر میں موجود مسلمانوں کا رمضان المبارک کی رحمتوں اور برکتوں سے مستفید ہونے کا وقت آ گیا ہے۔

مختلف ملکوں میں روزے کا دورانیہ مختلف ہے۔ روس میں طویل ترین17گھنٹے پچپن منٹ کا روزہ ہو گا۔ طویل ترین دورانیہ کا روزہ روس کے شہر مورمانسک میں مقیم مسلمان رکھیں گے۔ ماسکو میں مسلمان سولہ گھنٹے گیارہ منٹ روزے میں رہیں گے

ارجنٹیا ، چلی اور برازیل میں مسلمان بارہ  گھنٹے کا مختصر ترین روزہ رکھیں گے۔ آئس لینڈ، ناروے، سوئیڈن، الاسکا اور فن لینڈ میں بھی روزہ سترہ گھنٹوں کے بعد کھولا جائے گا۔

جرمنی کے شہر برلن میں سولہ گھنٹے پندرہ منٹ، ڈنمارک، کوپن ہینگن میں 16 گھنٹے دو منٹ کا روزہ ہوگا۔

اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا پندرہ گھنٹے 43 منٹ ، لندن میں پندرہ گھنٹے 21 منٹ، پیرس میں پندرہ گھنٹے 18 منٹ کا روزہ ہے۔

پندرہ گھنٹوں سے کم دورانیے والے ممالک میں اٹلی کا شہر روم ، کینیڈا کا ٹورنٹو، امریکا کے نیویارک اور لاس انجلیس شامل ہیں۔

پاکستان، ایران ، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور بھارت میں بھی روزہ چودہ گھنٹوں اور کچھ منٹوں پر مشتمل ہوگا۔ مختصر ترین روزہ ارجنٹینا ، چلی کے سینٹیاگو اور برازیل میں ساڑھے بارہ گھنٹوں کا ہوگا۔

via: HumNews

Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

22 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

4 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago