In most cities of the country, the cold increased, the mercury fell to minus 6 degrees in Skardu
ملک کے بیشتر شہروں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
ویب ڈیسک: ملک کے مختلف حصوں میں سردی میں شدت آرہی ہے، اسکردو میں پارہ منفی 6 ڈگری تک چلاگیا جبکہ گلگت میں درجہ حرارت ایک ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق شدید برف باری کے باعث شاہراہ کاغان کو ناران جانے والے سیاحوں کے لیے بند کردیا گیا ہے جبکہ ناران اور دیگر بالائی علاقوں میں ہوٹل بند کردیے گئے ہیں، بجلی اور دیگر سہولتیں بھی دستیاب نہیں ہیں۔
ادھر وادی کوئٹہ اور گردونوح میں رات گئے بارش ہوئی جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے شمالی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیر اور خطہ پوٹھو ہار میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
دوسری جانب لاہور کا فضائی معیار آج بھی مضر صحت ہے جبکہ فضائی آلودگی میں بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی سرفہرست ہے جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے نمبر پر ہے۔
via Geo News
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…