Categories: Latest News

کرم میں تشدد جلد پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا

کرم میں تشدد جلد پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا

ضم شدہ اضلاع باالخصوص ضلع کرم میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیشِ نظر اِن علاقوں سے تعلق رکھنے والے سابقہ پارلیمنٹیرینز کا اجلاس؛ خیبرپختونخوا، اور خصوصاً ضلع کرم میں سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار

 ایڈیٹر ٹی این این: ضم شدہ اضلاع باالخصوص ضلع کرم میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیشِ نظر اِن علاقوں سے تعلق رکھنے والے سابقہ پارلیمنٹیرینز کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں خیبر پختونخوا، اور خصوصاً ضلع کرم میں سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

انہوں نے صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے ساتھ ساتھ اسٹیبلشمنٹ پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ امن کی بحالی کے لیے لگائیں، اور خبردار کیا کہ اگر اس پر قابو نہ پایا گیا تو یہ تشدد جلد ہی پورے صوبے اور پھر پورے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔

سابقہ پارلیمینٹیرینز نے تسلیم کیا کہ 25ویں آئینی ترمیم کے بعد سابقہ فاٹا میں امن قائم کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن چونکہ عملی طور پر انضمام کا عمل آج بھی جاری ہے، اور انضمام سے قبل کیے گئے وعدے بھی پورے نہیں کیے گئے، اس لیے ضم شدہ اضلاع کے عوام کا وفاقی حکومت پر بھی حق بنتا ہے۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ صوبائی اور وفاقی حکومتوں میں ذمہ دار حلقوں اور سیکیورٹی قیادت کے سامنے امن کی بحالی کیلئے سفارشات اور تجاویز رکھی جائیں گی، جبکہ امن کے لیے ضلع بھر میں جاری کوششوں کی غیر مشروط حمایت جاری رکھی جائے گی۔

انہوں نے اس امر ہر زور دیا کہ کرم سمیت کسی بھی مسئلے کا حل مزید تشدد میں نہیں بلکہ بات چیت ٓکے آغاز، اور اسے جاری رکھنے میں ہے۔

خیال رہے کہ 21 نومبر کو پشاور پاراچنار شاہراہ پر مسافر گاڑیوں کے کانوائے پر مسلح افراد نے حملہ کیا تھا جس میں بچوں اور خواتین سمیت 45 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جبکہ بعدازاں پرتشدد مظاہروں اور مسلح جھڑپوں کے دوران اب تک 124 افراد جاں بحق جبکہ 178 زخمی ہو گئے ہیں۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

4 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

14 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

22 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

24 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago