Categories: Latest News

نوجوانوں کیلئے کھانے پکانے کے مقابلے،گرینڈفینالے کل منعقد ہوگا

پشاور:18مارچ2021(پ ر) محکمہ سیاحت، ثقافت، کھیل، آثارقدیمہ، میوزیم و امور نوجوانان خیبرپختونخوا کے زیرانتظام پشاور میں نوجوانوں کیلئے کھانے پکانے کے مقابلے جاری ہے۔تیسرے روز ٹاپ پانچ شرکاء کا انتخاب کیاگیا جن کے مابین کل حتمی مقابلے منعقد ہونگے۔ایونٹ میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمدکرتے ہوئے ماسک کی پابندی اورسماجی فاصلے کا خصوصی خیال رکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : محکمہ سیاحت کے زیرانتظام نوجوانوں کیلئے کھانے پکانے کے مقابلے کا انعقاد

محکمہ امورنوجوانان خیبرپختونخوا کے زیراہتمام پشاور سروس کلب میں منعقدہ چارروزہ کوکنگ مقابلوں میں صوبہ بھر سے ستر سے زائد نوجوانان مردوخواتین نے حصہ لیا۔جس میں ایونٹ کے تیسرے روز ٹاپ پانچ مردوخواتین نوجوانوں کا انتخاب کیا گیا ان مقابلوں میں پشاور، ڈسٹرکٹ اورکزئی، سوات،ملاکنڈ، چترال، ایبٹ آباد، بٹگرام، ڈسٹرکٹ خیبر، مردان، کوہاٹ، چارسدہ سمیت دیگر ڈسٹرکٹ سے مردوخواتین نے شرکت کی۔ان مقابلوں میں اسسٹنٹ ہوم اکنامکس کالج پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرظہیر انجم،پروفیشنل شیف ٹرینر منیبہ عثمان اور سروس کلب کے ایگزیکٹیو شیف ویلیم اصغرنے ججز کے فرائض انجام دیئے۔ واضح رہے 16مارچ سے 19 مارچ تک منعقد ہونے والے ایونٹ کے پہلے دو روز نوجوانوں سے آڈیشن لئے گئے جس کے بعد ٹاپ 20 شرکاء کے مابین مقابلے کئے گئے جس میں پہلے پانچ شرکاء کا چناؤ عمل میں لایا گیا۔مقابلوں میں شریک نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ان میں سرٹیفیکیٹ اور جیتنے والے نوجوانوں میں نقد انعامات تقسیم کئے جائینگے۔محکمہ امورنوجوانان خیبرپختونخوا کے زیراہتمام کھانے پکانے کے مقابلوں میں 14 تا 29 سال کی عمر کے نوجوانوں نے آن لائن اپنی شرکت کی ہے جن کے مابین ٹیم اور انفرادی طور پر کھانے پکانے کے مقابلے ہوئے۔مقابلوں میں ہر ٹیم ایک شیف اور ایک مدد گار(ہیلپر) پر مشتمل تھی۔

Recent Posts

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا اہم ملزم گرفتار

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…

20 hours ago

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

2 days ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

2 days ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

2 days ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

4 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

5 days ago