پشاور:13 مارچ 2021(پ ر) محکمہ سیاحت، ثقافت، کھیل، آثارقدیمہ، میوزیم و امور نوجوانان خیبرپختونخوا کے زیرانتظام صوبے کے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور انہیں موقع فراہم کرنے کیلئے کھانے پکانے کا مقابلہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مقابلوں کا آغاز 16 مارچ سے ہوگا۔ مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیاجو کہ اس (http://shorturl.at/ltK68) لنک کے ذریعے ان مقابلوں میں رجسٹریشن کراکے شرکت کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : محکمہ سیاحت کے زیراہتمام پہاڑوں کے عالمی دن پر آگاہی واک کا انعقاد
مقابلوں میں پہلے دو روز16 اور17مارچ کوکھانے پکانے کے آڈیشن ہونگے جن میں سے ٹاپ 20 نوجوانوں کا انتخاب کیا جائے گا جن کے مابین 18مارچ کو مقابلہ ہوگا اس کے بعد ٹاپ 5 نوجوان کا انتخاب ہو گا جن کے مابین حتمی مقابلے 19مارچ کو ہونگے۔ایونٹ کے اختتامی روز موسیقی محفل کا بھی انعقاد کیاجائیگا۔ محکمہ امورنوجوانان خیبرپختونخوا کے زیراہتمام کھانے پکانے کے مقابلے پشاور سروسز کلب میں منعقد ہونگے جو کہ چار روز تک جاری رہینگے۔کھانے پکانے کے مقابلوں میں صوبے خیبرپختونخوا کے کسی بھی شہر یا گاؤں سے نوجوان جن کی عمر 14 تا 29 سال ہے وہ شرکت کر سکتے ہیں۔ کھانے پکانے کے مقابلوں میں ٹیم اور انفرادی طور پر حصہ لے سکتے ہیں جن میں ہر ٹیم سے ایک شیف اور ایک مدد گار(ہیلپر) کا انتخاب کیا جائے گا۔ محکمہ امورنوجوانان خیبرپختونخوا کا ان مقابلے کے انعقاد کا مقصدصوبے کے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو دیکھا سکے اور انہیں آگے آنے کے مواقع میسر ہوسکیں۔ مقابلوں میں شریک نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ان میں سرٹیفیکیٹ اور جیتنے والے نوجوانوں میں نقد انعامات تقسیم کئے جائینگے۔
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…