پشاور:16 مارچ 2021(پ ر) محکمہ سیاحت، ثقافت، کھیل، آثارقدیمہ، میوزیم و امور نوجوانان خیبرپختونخوا کے زیرانتظام پشاور میں نوجوانوں کیلئے کھانے پکانے کے مقابلوں کا انعقاد ہوا جس کے پہلے مرحلے میں صوبے بھر سے 65 مردوخواتین نوجوانان نے مقابلوں میں حصہ لیا۔ محکمہ امورنوجوانان نوجوانان کے زیراہتمام پشاور سروسز کلب میں صوبے کی نوجوان نسل کو پلیٹ فارم مہیا کرنے کیلئے ان کے مابین کھانے پکانے کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا
یہ بھی پڑھیں : رخصتی کے وقت رونا دلہن کی جان لے گیا
جس میں پشاور، ڈسٹرکٹ اورکزئی، سوات،ملاکنڈ، چترال، ایبٹ آباد، بٹگرام، ڈسٹرکٹ خیبر، مردان، کوہاٹ، چارسدہ اور دیگر ڈسٹرکٹ سے مردوخواتین کی کثیر تعداد شریک تھی۔ 16مارچ سے 19 مارچ تک منعقد ہونے والے ایونٹ کے پہلے دو روز نوجوانوں سے آڈیشن لئے جائینگے جس کے بعد 18 مارچ کو ٹاپ 20 شرکاء کے مابین مقابلے ہونگے جس میں پہلے پانچ شرکاء کا چناؤ کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل یوتھ آفیئرزسلیم جان بھی موجود تھے۔ جنہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایونٹ کے انعقاد کا مقصد صوبے کے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو دیکھا سکے اور انہیں آگے آنے کے مواقع میسر ہوں۔ مقابلوں میں شریک نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ان میں سرٹیفیکیٹ اور جیتنے والے نوجوانوں میں نقد انعامات تقسیم کئے جائینگے۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کیلئے مزید نئے ایونٹس اور سرگرمیوں کابھی انعقاد کررہے ہیں۔ایونٹ کے اختتامی روز ٹاپ 5 نوجوانوں میں کھانے پکانے کا مقابلہ ہوگا جس کے بعد فاتح شرکاء میں نقد انعامات بھی تقسیم کئے جائینگے جبکہ ساتھ ہی نوجوانوں کیلئے محفل موسیقی بھی منعقد کی جائے گی۔محکمہ امورنوجوانان خیبرپختونخوا کے زیراہتمام کھانے پکانے کے مقابلوں میں 14 تا 29 سال کی عمر کے نوجوانوں نے آن لائن اپنی شرکت کی ہے جن کے مابین ٹیم اور انفرادی طور پر کھانے پکانے کے مقابلے جاری ہیں۔مقابلوں میں ہر ٹیم سے ایک شیف اور ایک مدد گار(ہیلپر) کا انتخاب کیاگیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…