مقبوضہ کشمير ميں بھارت کے يکطرفہ اقدامات کے دو سال مکمل ہونے پر آج پاکستان ميں يوم استحصال منايا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے اسلام آباد سميت تمام بڑے شہروں میں یکجہتی واک ہوگی اور شرکاء سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوں گے۔ صدر عارف علوی نے اسلام آباد ميں واک کی قيادت کی۔
پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم لہرائے گئے اور صبح 9بجے ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، ایک منٹ کے لیے ٹریفک رک گیا اور سائرن بجائے گئے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر ریلوے اعظم سواتی اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی ریلی میں شریک ہوئے۔
واضح رہے کہ بھارت نے 5اگست 2019 کو مقبوضہ کشمير کی خصوصی حيثيت ختم کرکے جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے وادی کو سب سے بڑی جيل بنا ديا۔ بدترين رياستی دہشتگردی، کرفيو، گرفتارياں اور پيلٹ گنز سے حملے کیے جا رہے ہیں۔
یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت نے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق اورآزادیوں پر پابندیاں عائد کیں لیکن اس سب کے بعد بھی بھارت کشمیری عوام کے پختہ ارادے کو متزلزل نہیں کرسکا۔
عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل ماورائےعدالت قتل اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، بھارت کا مقصد کشمیریوں کو ان کی اپنی سرزمین پر اقلیت میں بدلنا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات چوتھے جنیوا کنونشن سمیت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان، کشمیری عوام اور بین الاقوامی برادری نے ان اقدامات کو مسترد کیا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو بھارت کے 5اگست کے اقدامات قبول نہیں اس لیے بھارت کو یہ اقدامات واپس لینا ہوں گے۔ آج ہندوستان کی پالیسی ناکام دکھائی دے رہی ہے اور بھارت میں ہندوتوا سوچ کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں۔
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…
خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…