Categories: Latest News

کشمیر میں عورت ہونا سب سے بڑا جہاد ہے، مشعل ملک

کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعل ملک نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر میں عورت ہونا سب سے بڑا جہاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج  کے  دن سب  کی توجہ مقبوضہ  کشمیر کی  خواتین کی  جانب  مبذول  کرانا چاہتی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں ایک ماں کا صرف اپنے بیٹے کو دفنانے کا حق ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ آج دنیا بھر میں خواتین کا عالمی کا دن منایا جا رہا ہے۔ کشمیریوں کو انسان ہونے کا حق ہی نہیں، عورت تو بہت دور کی بات ہے۔

خواتین نے زندگی کے ہر شعبے میں ترقی کی اور اپنا لوہا منوایا اور مقبوضہ کشمیر میں عورت ہونا سب سے بڑا جہاد ہے۔

واتین کے عالمی دن پر حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارت کے غیر انسانی محاصرے میں خواتین سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ خوف و ہراس کے ماحول میں کشمیری خواتین ذہنی ڈپریشن کا شکار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 5 اگست 2019 بھارتی اقدامات کے بعد خواتین گھروں کے اندر محصور ہو کر رہ گئی ہیں۔ مقبوضہ وادی میں خواتین اپنے آپ کو محفوظ نہیں سمجھتیں۔

خیال رہے آج دنیا بھر میں عالمی یوم نسواں منایا جا رہا ہے۔ اس دن دنیا بھر کی خواتین اپنی معاشرتی کاوشوں، حقوق کے لیے جدوجہد، مساوات کے لیے کوششوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی کا اظہار کرتی ہیں۔

اس عزم کا اعادہ بھی کیا جاتا ہے کہ تمام معاشرہ میں صنفی بنیادوں کو موجود امتیاز کے خاتمے اور تمام شعبہ جات میں مساوی مواقع کے لیے مزید کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

سن 1977 میں اقوام متحدہ نے باقاعدہ طور پر خواتین کے عالمی دن کو تسلیم کیا تھا۔ یہ دن بیسویں صدی میں شمالی امریکا اور یورپ بھر میں خواتین کی مختلف لیبر تحریکوں سے عبارت ہے۔

via: humnews


Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

6 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

16 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

24 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago