Remove term: KP Tourism Authority Organizes Bikers’ Rally on Kashmir Solidarity Day. KP Tourism Authority Organizes Bikers’ Rally on Kashmir Solidarity Day.
پشاور میں منعقدہ بائیکرز ریلی کا اہتمام خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے سٹی ٹریفک پولیس اور پشاور بائیکرز کے تعاون سے کیا۔ ریلی کا آغاز چمکنی پشاور سے ہوا جو جی ٹی روڈ اور خیبر روڈ سے ہوتی ہوئی باب پشاور حیات آباد پہنچی اور بعد ازاں پشاور صدر میں اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی میں پشاور کے علاوہ چارسدہ، کوہاٹ، نوشہرہ، مردان، خیبر اور اٹک سے تعلق رکھنے والے بائیکرز نے شرکت کی۔ شرکاء نے بائیکس پر پاکستان اور کشمیر کے پرچم آویزاں کر رکھے تھے جبکہ کشمیر کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے۔ ریلی کے دوران جی ٹی روڈ پر اظہارِ یکجہتی واک بھی کی گئی۔
اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی محمد عثمان محسود نے کہا کہ پاکستان کی عوام کشمیری برادری کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی جدوجہد آزادی اور حقِ خود ارادیت کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پر مظالم ناقابلِ قبول ہیں اور ان کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔
تقریب کے اختتام پر ڈی جی ٹورازم اتھارٹی نے بائیکرز، سٹی ٹریفک پولیس اور ٹورازم پولیس کے نوجوانوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…
خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…