Latest News

پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کو 15ربیع الاول سے عمرہ کی اجازت دینے کا فیصلہ

جدہ۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کو 15ربیع الاول سے عمرہ ادا کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، زائرین کیلئے انسداد کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا لازم ہوگا۔

 سعودی وزارت حج و عمرہ نے زائرین کے لیے عمرہ کے ایس او پیز جاری کردیے ہیں، جبکہ 4 اکتوبر سے مقامی شہریوں کیلئے عمرہ ادائیگی کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگا، اور اس کے بعد پاکستان سمیت دیگر ممالک کے افراد کو 15ربیع الاول سے عمرہ کی اجازت دینے کا فیصلہ ہوا ہے، تاہم زائرین کو عمرہ ادائیگی سے پہلے ہی اجازت نامہ لینا لازمی قرار دیا ہے۔

 زائرین عمرہ سے قبل موبائل ایپ ’اعتمرنا‘ کے ذریعے بکنگ کروائیں گے، اور موبائل ایپ سے بکنگ کا آغاز آج سے ہی شروع ہوچکا ہے۔

وزارت حج و عمرہ کی جانب سے عمرہ زائرین کیلئے 3 گھنٹے کا وقت مختص کیا گیا ہے، جس میں 7بار طواف، 2رکت سنت،سعی صفا ومروہ اور حجامت کے فرائض ادا کرنا جبکہ پہلے مرحلے میں 6 زائرین روزانہ عمرہ کی ادائیگی کرسکیں گے، زائرین کو خاص بسوں کے ذریعے سے مسجد الحرام لایا جائے گا۔

 واضح رہے کہ زائرین اور نماز کے لیے مسجد الحرام میں خاص اہتمام کیا جا رہا ہے، اسی مقصد کے لیے مسجد الحرام میں ایڈوانسڈ تھرمل کیمرے نصب کرا دیے ہیں۔

 جدید ترین ٹیکنالوجی والے یہ تھرمل کیمرے الارم سے آراستہ ہیں، جب کوئی ایسا زائر ان کیمرے سامنے سے گزرے گا جس کے جسم کا درجہ حرارت نارمل سے زیادہ ہوگا تو ان تھرمل کیمروں پر لگے الارم وارننگ جاری کرنا شروع کر دیں گے۔

Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

19 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

4 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago