Pakistan: Court sentences four to death for blasphemy against Islam and Quran
پاکستان کی ایک عدالت نے توہین مذہب کے جرم میں چار افراد کو سزائے موت سنائی ہے۔ ان چاروں نے سوشل میڈیا پر اسلام کی چار اہم شخصیات اور قرآن پاک کی توہین پر مبنی پوسٹیں اپ لوڈ کی تھیں۔
چاروں سزا یافتہ افراد کے وکیل نے اعلان کیا ہے کہ سزا کے خلاف اپیل کی جائے گی۔ اپیل کی تیاری جاری ہے۔
ہفتہ کے روز راولپنڈی میں مقامی عدالت کے جج طارق ایوب نے ملزمان کو سزا سناتے ہوئے کہا ‘انہوں نے چار اسلامی شخصیات اور قرآن پاک کی توہین کی ہے۔ یہ ان کا ناقابل معافی جرم ہے۔ اس لیے ان کے لیے رعایت کی کوئی گنجائش نہیں رہی۔’
عدالت نے ملزمان کو سزائے موت کے علاوہ 46 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے اور ان سب کو جیل بھیج دیا ہے۔ چاروں کو اعلیٰ عدالتوں میں اپیل کا حق ہوگا۔
سزا پانے والے ملزمان کے وکیل منظور رحمانی نے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ‘اس فیصلے میں عدالتی کارروائی اور تفتیش کے دوران شہادتوں کی کمی کا خیال نہیں رکھا گیا۔’
ان کا کہنا تھا کہ وہ ان سزاؤں کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔ تاکہ اپنے مؤکلین کو انصاف دلا سکیں۔
واضح رہے 1980 کی دہائی میں پاکستان میں توہین مذہب ، توہین اسلام اور توہین قرآن کے واقعات میں اضافے کے پیش نظر ان جرائم کی روک تھام کے لیے پارلیمان نے نئے قوانین کی منظوری دی تھی۔ تب سے یہ قوانین زیر عمل ہیں۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…