Categories: Latest News

پشاور؛ امام مسجد نے رشتے کے تنازع پر سابق سسر کو گولی مار کر قتل کردیا

پشاور؛ امام مسجد نے رشتے کے تنازع پر سابق سسر کو گولی مار کر قتل کردیا

ملزم فضل حق نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر واردات کی، فائرنگ سے منگیتر زخمی ہوئی، مقدمہ درج

پشاور: تھانہ داؤد زئی کی حدود میں امام مسجد نے رشتہ کے تنازعہ پر اپنے سابق سسر کو فائرنگ کرکے قتل اورمنگیتر کو زخمی کردیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ 

نمائندہ ایکسپریس : مسماۃ صبا نور سکنہ دامان افغانی نے پولیس کو بتایا کہ فضل حق سکنہ افغان مہاجر کیمپ کوہاٹ کے ساتھ اس کے والد حیات اللہ کی دوستی تھی جس کی وجہ سے اس کے والد نے اس کی منگنی اور نکاح فضل حق سے کرایا تھا، جو مسجد کا امام ہے۔

ایک سال قبل اس نے فضل حق کے ساتھ رشتہ ختم کیا جس پر وہ ناراض تھا، گزشتہ روز فضل حق اپنے بھائی مصطفی کے ہمراہ ان کے گھر آیا اوران پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اس کا والد متعدد گولیاں لگنے سے جاں بحق اور وہ زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی گئی ہے۔

Recent Posts

پشاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جدید ترین ای چالان سسٹم متعارف

پشاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جدید ترین ای چالان سسٹم متعارف خیبر…

11 hours ago

سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں بیرون ملک روزگار کے لیے پاکستانیوں کی روانگی میں نمایاں کمی

سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں بیرون ملک روزگار کے لیے پاکستانیوں کی روانگی…

1 day ago

خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی

خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی پشاور:…

2 days ago

پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق

پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق…

2 days ago

موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق

موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق پشاور:…

2 days ago

پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے ادا کرنے کا حکم

پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے…

3 days ago