Four killed over property dispute in Peshawar
پشاور کے علاقے غریب آباد میں رشتے کے تنازع پر چچا نے 17سالہ بھتیجی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے تھانہ چمکنی کی حدود میں گھر کے اندر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 17 سالہ لڑکی کو قتل کیا گیا۔
مقتولہ کے والد محمد عیسیٰ نے پولیس میں رپورٹ درج کرواتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ وہ غریب آباد میں اپنے گھر پر موجود تھے کہ اس دوران بھائی نے گھر میں داخل ہوکر رشتے کے تنازع پر بیٹی ماہ نور پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔
درخواست گزار نے اپنے بھائی عظیم اللہ کو ایف آئی آر میں نامزد کیا اور بتایا کہ بیٹی کو سر پر قریب سے گولی مار کر قتل کیا گیا۔
واردات کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شاہد اکھٹے کیے جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کی گرفتاری کیلیے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی ہیں۔
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…
خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…
بی آر ٹی میں نئی بسیں شامل’ خواتین کیلئے پنک بس سروس کا آغاز پشاور:…