Crime date kp police
پشاور میں رواں سال قتل و اقدام قتل کے واقعات کا پولیس ڈیٹا جاری کر دیا گیا۔ اب تک 574 مرد، خواتین اور بچے قتل ہوئے، جن میں 415 مرد، 49 خواتین جبکہ 11 بچے شامل ہیں۔
(جنگ نیوز): دستاویز کے مطابق اقدام قتل کے 804 واقعات کی رپورٹس بھی مختلف تھانوں میں درج ہیں۔ خواتین کے قتل کے واقعات میں 33 فیصد کمی جبکہ اقدام قتل واقعات میں 25 فیصد اضافہ ہوا۔
دستاویز کے مطابق مردوں کے قتل واقعات میں 4 فیصد کمی اور اقدام قتل کے واقعات میں 6 فیصد اضافہ ہوا۔
گزشتہ سال 618 افراد قتل جبکہ اقدام قتل کے 773 واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔
کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) قاسم علی خان نے بتایا کہ جائیداد و زمینی تنازعات کے باعث قتل و اقدام قتل کے بیشتر واقعات رونما ہوئے۔
انھوں نے اپیل کی کہ قتل و اقدام قتل کے واقعات میں کمی کیلئے عوام تعاون کریں۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…