Peshawar: 4-member female gang arrested for stealing from houses
پشاورلائیو: تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قیمتی زیورات، نقدی اور دیگر اشیاء چوری کرنے میں ملوث 4 رکنی خواتین چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق، گرفتار خواتین نے دورانِ تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے تھانہ رحمان بابا اور تھانہ آغا میر جانی شاہ کے علاقوں میں متعدد چوریوں کا انکشاف کیا۔
کارروائی کے دوران ملزمان سے 3 لاکھ روپے نقدی، ڈھائی تولہ سونا اور 40 تولہ چاندی بھی برآمد کر لی گئی۔ مزید تفتیش کے لیے خواتین چوروں کو ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…