Categories: Latest News

پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں کی بحالی، پہلی پرواز پیرس روانہ ہوگی

پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں کی بحالی، پہلی پرواز پیرس روانہ ہوگی

ناشتہ پاکستان، لنچ پیرس میں، پی آئی کی یورپ کے لیے پروازیں بحال

پشاورلائیو: پی آئی اے ترجمان کے مطابق یورپی یونین کی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) کی طرف سے پابندی ختم کرنے کے بعد قومی ایئر لائن نے یورپ کے لیے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ پابندی 2020 میں لگائی گئی تھی، جس کے بعد پی آئی اے کی یورپ کے لیے تمام پروازیں معطل ہو گئی تھیں۔

ترجمان کے مطابق چار سال کے طویل وقفے کے بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز 10 جنوری 2024 کو پیرس روانہ ہوگی۔ پرواز کی بکنگ آج، 7 دسمبر سے شروع کر دی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر ہفتے میں دو پروازیں اسلام آباد سے پیرس کے لیے چلائی جائیں گی، جو منگل اور جمعہ کے روز روانہ ہوں گی۔

پیرس کے لیے یہ پروازیں بوئنگ 777 طیارے کے ذریعے چلائی جائیں گی۔ تاہم، لاہور سے پیرس کے لیے پروازوں کی بحالی کی کوئی حتمی تاریخ تاحال طے نہیں کی گئی ہے۔

یہ پیشرفت ملکی ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دی جا رہی ہے، جس سے نہ صرف یورپ میں پاکستانی مسافروں کو سہولت ملے گی بلکہ قومی ایئر لائن کے عالمی آپریشن میں بھی بہتری آئے گی۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago