PIA flight from Peshawar to Jeddah is delayed
کراچی: قومی ایئرلائن کو متحدہ عرب امارات کے لیے یومیہ دو پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی ہے۔ ایئرلائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے اس وقت روزانہ ایک پرواز دبئی اور ایک پرواز ابوظبی کے لیے آپریٹ کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے شہروں ریاض اور مدینہ کے لیے پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں، جبکہ بحرین پر میزائل حملے کے بعد دمام کے لیے پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال بہتر ہوتے ہی یہ پروازیں دوبارہ بحال کیے جانے کا امکان ہے۔
ایئرلائن ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے لیے پروازیں بحیرہ عرب کے راستے یمن کے اوپر سے گزرتے ہوئے اپنی منزل تک پہنچ رہی ہیں، جبکہ یورپ اور کینیڈا جانے والی پروازیں افغانستان کے علاقے واخان اور تاجکستان کے راستے سفر کر رہی ہیں۔
دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث خطے کا فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا ہے اور متعدد ممالک کی فضائی حدود بند ہونے سے ہزاروں پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق خطے کے آٹھ اہم ممالک کی فضائی حدود کی بندش کے باعث مجموعی طور پر 4300 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ چھ دنوں کے دوران منسوخ پروازوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز کراچی کی 37، لاہور کی 32، اسلام آباد کی 37، پشاور کی 18، سیالکوٹ کی 16، ملتان کی 18، فیصل آباد کی 6 اور کوئٹہ کی 2 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ گزشتہ چھ دنوں میں پاکستان سے منسوخ ہونے والی پروازوں کی تعداد تقریباً 750 تک پہنچ گئی ہے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…