Categories: Latest News

گداگری میں ڈی پورٹ شخص دوبارہ سعودیہ جانے کی کوشش میں گرفتار، ایجنٹ نے کیا مشورہ دیا؟

گداگری : سعودی عرب سے بے دخل شہری دوبارہ جدہ جاتے ہوئے گرفتار

کراچی: امیگریشن حکام نے سعودی عرب میں گداگری کے الزام میں بے دخل کیے گئے شہری کو ورک ویزے پر دوبارہ جدہ جانے کی کوشش کرتے ہوئے کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا۔

ملزم الہاندو پنہور غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے جدہ روانہ ہونے والا تھا، تاہم امیگریشن چیک کے دوران اس کا نام بلیک لسٹ کیٹیگری میں شامل پایا گیا۔ حکام کے مطابق، وہ 2019 میں عمرہ ویزے پر سعودی عرب گیا تھا جہاں گداگری کے الزام میں گرفتار ہوا تھا۔

الہاندو پنہور کو سعودی پولیس نے جیل بھیج دیا تھا اور جون 2023 میں پاکستان ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا۔ گداگری میں ملوث ہونے کی وجہ سے اس کا نام بلیک لسٹ میں شامل کر دیا گیا تھا۔

مسافر نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے 2 لاکھ 40 ہزار روپے میں ورک ویزہ اور ٹکٹ ایک ایجنٹ عبدالشکور سے خریدا تھا، جس نے اسے سعودی عرب پہنچنے کے بعد بھیک مانگنے کا مشورہ دیا تھا۔

ملزم کو مزید کارروائی کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

8 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago