5 passengers who went to Saudi Arabia to beg under the guise of Umrah were arrested
کراچی (افضل ندیم ڈوگر): ایف آئی اے امیگریشن نے عمرےکی آڑ میں بھیک مانگنے سعودی عرب جانے والے 5 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق دو مختلف کارروائیوں میں کراچی سے گداگری اور جعلی دستاویزات پر سفرکرنےکے الزام میں 8 مسافروں کو گرفتار کیا۔
ایف آئی اے حکام کا بتانا ہے کہ پہلی کارروائی میں عمرےکی آڑ میں سعودی عرب کا سفر کرنے والے 5 مسافرگرفتار کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ملزمان بھیک مانگنےکے لیے سعودی عرب جارہے تھے، ملزمان کو مزیدقانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق دوسری کاروائی میں جعلی دستاویزات پرسفرکرنے والے 3 مسافرگرفتار کیے گئے جو اسٹڈی ویزے پر آذربائیجان جا رہے تھے، ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…