Immoral behavior at Gomal University: Strict action against students and organizers
پشاور لائیو– ڈیرہ اسماعیل خان: گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے حالیہ آئی سی آئی ٹی پروگرام کے دوران لڑکی کے لباس میں ڈانس کرنے والے طالب علم کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، پروگرام میں ایک لڑکے نے خاتون کے حلیے میں ڈانس کیا تھا، جس پر یونیورسٹی کے ڈسپلن رولز کے تحت اسے یونیورسٹی سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وائس چانسلر نے اس واقعے کے ذمہ دار طلباء اور پروگرام آرگنائزرز کے خلاف بھی کارروائی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
پروگرام کی نگرانی میں کوتاہی پر دو اساتذہ کو معطل کر کے انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ ترجمان گومل یونیورسٹی نے کہا ہے کہ یہ اقدام یونیورسٹی کے ماحول کو بہتر بنانے اور مستقبل میں اس طرح کی نازیبا حرکات کی روک تھام کے لیے کیا جا رہا ہے۔
وائس چانسلر نے واضح کیا کہ کسی بھی غیر اخلاقی سرگرمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ یونیورسٹی کا نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے۔
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…