Categories: Health

کرک: گیس نہیں تو پولیو کے قطرے بھی نہیں؛ خواتین نے پولیو ٹیم کو علاقے سے باہر کر دیا

کرک: گیس نہیں تو پولیو کے قطرے بھی نہیں؛ خواتین نے پولیو ٹیم کو علاقے سے باہر کر دیا

ہم گیس بلز وقت پر ادا کرتے ہیں لیکن گیس پھر بھی غائب ہے۔ جب تک گیس نہیں دی جائے گی پولیو مہم کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔ برسراحتجاج خواتین کا اعلان

 ایڈیٹر ٹی این این: کرک میں گیس کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف خواتین سڑکوں پر نکل آئیں اور احتجاجاً صوبے سمیت ملک بھر میں جاری پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

کرک کے علاقے سیریخواہ میں گیس بندش کے خلاف گیس بلز اور بینرز اٹھائے خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے پولیو ٹیم کو علاقے سے باہر کر دیا۔

برسراحتجاج خواتین کا کہنا تھا کہ ان کی یونین کونسل گیس کی پیداوار کا حامل علاقہ ہے لیکن ان کے لئے گیس پھر بھی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سردیوں کے آمد کے ساتھ ہی علاقے میں گیس غائب ہے: “ہم گیس بلز وقت پر ادا کرتے ہیں لیکن گیس پھر بھی غائب ہے۔ جب تک گیس نہیں دی جائے گی پولیو مہم کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔”

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے؛ جبکہ حکومت نے پشاور سمیت خیبر پختونخوا بھر میں بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی واضح رہے کہ 13 دسمبر کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے پاکستان میں مزید 4 پولیو کیسز کی تصدیق کی جس کے ساتھ رواں برس کے دوران پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 63 ہو گئی ہے۔

2024 کے دوران بلوچستان سے 26 ، خیبر پختونخوا سے 18، سندھ سے 17، پنجاب اور اسلام آباد سے 1، 1 پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

2 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

12 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

20 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

22 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago