خیبرپختونخوا میں بچوں کے ساتھ 4 ماہ کے دوران 128 ہراسگی واقعات رپورٹ

1,102 children were victims of violence and sexual abuse in Khyber Pakhtunkhwa during a year

خیبرپختونخوا میں بچوں کے ساتھ 4 ماہ کے دوران 128 ہراسگی واقعات رپورٹ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں بچوں کیساتھ 4 ماہ کے دوران 128 ہراسگی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ صوبہ بھر میں تشدد یا دیگر واقعات میں 36 بچوں کی اموات بھی واقعہ ہوئی ہیں۔
سنٹرل پولیس آفس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بچوں کیساتھ 4 ماہ کے دوران 128 ہراسگی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، اور یہ واقعات سال رواں کے ابتدائی 4 ماہ میں رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ ان ابتدائی چار ماہ میں بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے 3 واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
سی پی او ذرائع کے مطابق ایف آئی ار کے اندراج پر ان میں ملوث 205 ملزمان نامزد ہوئے ہیں، جن میں 183 ملزمان کو قانون کے کٹہرے تک پہنچا کر 89 فیصد کامیابی سے ہمکنار ہوئے۔
انسپیکٹر جنرل ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس بچوں کے تحفظ اور انہیں محفوظ اور پرامن ماحول کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے، بچوں پر عدم تشدد کی پالیسی پر کاربند ہیں، کمسن ملزمان سے متعلق جیوینائل قانون کے تحت کارروائی کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچوں پر تشدد کے واقعات میں کمی مربوط حکمت عملی کا نتیجہ ہے، جہاں پروایکٹیو اور کمیونٹی پولیسنگ کے تحت گاوں کی سطح پر علاقہ عمائدین ساتھ ملکر اقدامات کررہی ہے۔

Publisher 


Tags:
· · · · · · · · · · · · · · · · · ·
Categories:
Latest News

Leave a Reply

Peshawar Live - پشاور