Categories: Latest News

پشاور کے 16فیڈرز لوڈشیڈنگ فری قرار

پشاور(نیوز رپورٹ) : الیکٹرک سپلائی کمپنی نے لوڈشیڈنگ فری پشاور ہدف کے حصول کیلئے ایک اہم کامیابی حاصل کر لی۔ پشاور کے 16فیڈرز سے بجلی چوری اور بقایا جات کا خاتمہ کر کے ان کو لوڈشیڈنگ فری زون قرار دے دیا گیاہے۔

اس خبر کا اعلان گزشتہ روزایڈیشنل چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا عابد مجید اور سی ای او پیسکواختر حمید خان نے ٹاسک فورس کے آٹھویں اہم اجلاس دوران کیا جس میں بتایا گیا کہ پشاور کے 16فیڈرز بشمول صدر روڈ، چوک یادگار، حیات آباد 12،حیات آباد 2،خیبر 2،آڈٹ کالونی، شوبہ، نشترآباد، ڈیبگری، قصہ خوانی، حسین آباد، سنہری مسجد، نوتھیہ، کارخانو، شامی روڈ، اور سکندر پورہ سے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے ویژن اور وزارت توانائی کی ہدایات پیسکو ریجن میں بجلی چوروں اور نا دہند گان کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا اور اس سلسلے میں اایڈیشنل چیف سیکریٹری اور سی ای او پیسکو نے مشترکہ طور پر بہترین حکمت عملی تیار کی جس کے تحت پشاور کے 99ہائی لاس فیڈرز کا انتخاب کیا گیاجن سے بجلی چوری کاخاتمہ کر کے پشاور کو لوڈشیڈنگ فری سٹی قرار دینا تھا۔ اس مقصد کے حصول کیلئے جہاں پیسکو افسران کی محنت قابل دید رہی ہے وہیں پولیس اور ضلعی انتظامیہ ہر مشکل گھڑی میں پیسکو کے پیش پیش تھی۔ سی ای او پیسکو کا کہنا تھا کہ باالخصوص ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ،کمشنر پشاور، آئی جی پولیس خیبرپختونخوا اور سی سی پی او پشاور کی خدمات کے بے حد مشکور ہیں کہ جنہوں نے اپنی روزمرہ کی مصروفیات سے وقت نکال کر پیسکو کا بھرپور ساتھ دیا اور ان مشترکہ کارروائیوں کا ہی نتیجہ ہے کہ لاسز میں خاطر خواہ کمی آئی ہے اور مذکورہ 16فیڈرز سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ یقینی بنایا گیا ہے۔ پیسکو چیف نے یہ بھی کہا کہ اگرمذکورہ فیڈرز کے صارفین کیجانب سے دوبارہ بجلی چوری جیسے واقعات رونما ہوئے تو لوڈشیڈنگ کرنا ناگزیر ہوجائیگا چنانچہ صارفین سے تعاون کی اپیل ہے۔ اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ یہ دیگر علاقوں کے صارفین کیلئے بھی ایک پیغام ہے کہ اگرلوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن بنانا ہے تو بجلی چوری سے گریز کرنا ہے اور بجلی کے واجبات وقت پر ادا کرنے ہیں۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago