پشاور: خیبر پختونخوا کے علاقے پشاور میں مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق تھانہ فقیر آباد کی حدود میں واقع دین بہار کالونی میں خونریز واقعہ پیش آیا جہاں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…