5 Pakistanis killed in Umrah pilgrims' bus accident in Saudi Arabia
جدہ : سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے، متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جاں بحق افراد کا تعلق پاکستان سے تھا۔
عمرہ زائرین کی بس البدر سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے ٹرالر سے ٹکرا کر حادثےکا شکار ہوئی۔ بس میں سوار پاکستان سے تعلق رکھنے والی 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے، متعدد عمرہ زائرین زخمی بھی ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق خواتین اور مردوں کا تعلق پاکستان کے ضلع بہاولنگر سے ہے۔
جاں بحق خواتین میں سے دو خواتین کا تعلق ضلع بہاولنگر کے گاؤں 228 نائن آر سے ہے اور تیسری خاتون کا تعلق بہاولنگر کے نواحی گاؤں 201 مراد سے ہے۔
مردوں میں ایک بزرگ کا تعلق نواحی گاؤں 39 تھری آر سے ہے اور دوسرے بزرگ کا تعلق ڈاہرنوالہ شہر سے بتایا جا رہا ہے۔
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…
پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…