Peshawar: Organized group marriages of 20 indigent couples by Al Khidmat Foundation
: پشاور میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 20 نادار جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا اہتمام ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا، جہاں مہمانوں کے لیے دعوت ولیمہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔
اس تقریب کے مہمان خصوصی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ تھے۔ انہوں نے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے آسان نکاح پراجیکٹ کے تحت اب تک 717 نادار جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا انعقاد کر چکی ہیں۔
لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ ہر جوڑے کو ایک لاکھ پچاسی ہزار روپے مالیت کی ضروری گھریلو اشیاء بھی فراہم کی گئیں، جن میں ڈبل بیڈ، واشنگ مشین، بیڈسٹینڈ، پنکھا، ڈریسنگ ٹیبل، سلائی مشین، استری اور دیگر 60 اشیاء شامل ہیں۔
تقریب کے اختتام پر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے 20 جوڑوں کا نکاح پڑھایا۔
دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…