Categories: Latest News

پشاور، بیورو آف امیگریشن اینڈ اوور سیز ایمپلامنٹ کے 3افسرگرفتار

پشاور، بیورو آف امیگریشن اینڈ اوور سیز ایمپلامنٹ کے 3افسرگرفتار

کسوٹی ڈیجیٹل: ب ایف آئی اے نے بغیر این او سی کے نرسوں کو پروٹیکٹر فراہم کرنے کے الزامات میں بیورو آف امیگریشن اینڈ اوور سیز ایمپلامنٹ کے تین افسران کو گرفتار کر دیا ہے ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے نے8 خواتین سمیت 18 افراد کو گرفتار کر لیا۔بھیک مانگنے کیلئے جانے والی 8خواتین ،جعلی دستاویزات پر برطانیہ جانے والے دو مسافر وںکو آف لو ڈ کر کے گرفتار کر لیا گیا ۔جعلی ادویات کے الزام میں ایک شخص ،رشوت لینے کے الزام میں ایک، سعودیہ سے پلٹ اشتہاری ،بیورو آف امیگریشن اینڈ اووسیز ایمپلائمنٹ کے 3 افسران ، انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے بیورو آف امیگریشن اینڈ اووسیز ایمپلائمنٹ کے 3افسران کو اسپیشل جج سنٹرل کی عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کر لیا ۔ملزمان بغیر این او سی نرسوں کو پروٹیکٹر جاری کرنے میں ملوث پائے گئے تھے۔ ملزمان نے مجموعی طور پر 92 نرسز کو غیر قانونی پروٹیکٹر جاری کئے جنہیں بعد ازاں سعودی عرب سے ڈیپورٹ کر دیا گیا تھا۔ ایف آئی اے امیگریشن اسلام آبادنے شارجہ سے آنے والے مسافر مختار حسین کو گرفتار کر لیاجو پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث محمد مقصود اور محمد اشرف کو گرفتار کر لیا ۔

Recent Posts

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

15 minutes ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

17 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago