ملک میں 68 لاکھ جانوروں کی قربانی کا امکان، رپورٹ

68 lakh animals likely to be sacrificed in country, report

ملک میں 68 لاکھ جانوروں کی قربانی کا امکان، رپورٹ

عید الضحی کے موقع پر ملک بھر میں  68 لاکھ جانوروں کی قربانی کا امکان ہے، جس میں  33 لاکھ بکرے اور ساڑھے 28 لاکھ گائے ذبح ہونے کا اندازہ ہے۔

ویب ڈیسک (جسارت): میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن (پی ٹی اے)کے مطابق ایک لاکھ 65 ہزار بھینسیں اور 99 ہزار اونٹ بھی عید قرباں پر ذبح ہونے کا امکا ن ہےجبکہ  3 لاکھ 85 ہزار بھیڑوں کے بھی قربان ہونے کا تخمینہ ہے۔

 پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن نے کہا گائے کی کھال 1500 اور بکرے کی کھال 425  روپے فروخت ہونے کی امید ہے، جس کے بعد  گائے کی کھالیں 4 ارب 29 کروڑ روپے تک  اوربکرے کی کھالیں  ایک  ارب 40 کروڑ 25 لاکھ روپے تک رہیں گی۔


Tags:
· · · · · · · · · · · · · · · · · · · · · ·
Categories:
Latest News

Leave a Reply

Peshawar Live - پشاور