Categories: Latest News

خیبرپختونخوا میں 7 لاکھ 45 ہزار بچے چائلڈ لیبر کا شکار

خیبرپختونخوا میں 7 لاکھ 45 ہزار بچے چائلڈ لیبر کا شکار

پشاور: خیبرپختونخوا میں چائلڈ لیبر کی صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے، صوبے میں 7 لاکھ 45 ہزار بچے مزدوری پر مجبور ہیں۔
محکمۂ محنت کی رپورٹ کے مطابق یہ بچے 5 سے 17 سال کی عمر کے ہیں، اور 70 فیصد لڑکے ہیں۔ بنوں اور لوئر دیر میں سب سے زیادہ بچے چائلڈ لیبر کا شکار ہیں۔

صوبائی حکومت نے بچوں کے تحفظ کے لیے چائلڈ لیبر ایکشن پلان کی منظوری دے دی ہے۔ منصوبے کے تحت مختلف محکموں کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق زیادہ تر بچے زراعت کے شعبے میں کام کرتے ہیں جہاں طویل اوقات کار اور سخت محنت کے باعث جسمانی و ذہنی مسائل کا سامنا ہے۔ غربت، معاشی دباؤ اور سکولوں کی کمی چائلڈ لیبر کی بنیادی وجوہات ہیں۔

ایکشن پلان کے تحت انسداد چائلڈ لیبر یونٹس کی تنظیم نو، بچوں کی فلاحی سکیموں کا آغاز اور والدین کی معاشی مدد کے لیے پروگرام جلد متعارف کرائے جائیں گے۔

Publisher 

 

Recent Posts

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

55 minutes ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

3 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

17 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago