Categories: Latest News

پشاور کے 44 علاقوں میں افغان مہاجرین، جعلی پاکستانی کارڈز اور غیر قانونی کاروباری سرگرمیوں کی نشاندہی

پشاور کے 44 علاقوں میں افغان مہاجرین، جعلی پاکستانی کارڈز اور غیر قانونی کاروباری سرگرمیوں کی نشاندہی

ذمہ دار سرکاری ذرائع کے مطابق پشاور کے 44 علاقوں میں افغان مہاجرین، جعلی پاکستانی شناختی کارڈز رکھنے والے افراد اور غیر قانونی کاروباری سرگرمیوں میں ملوث عناصر کی نشاندہی کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پشاور کے علاقے زرگر آباد، مرشد آباد، مہمند آباد، رشید گڑھی، وزیر باغ، وینو سرائے سمیت متعدد علاقے اس فہرست میں شامل ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ گنجان اور حساس علاقہ یکہ توت ہے، جہاں افغان مہاجرین بڑے پیمانے پر مقیم ہیں اور کئی افراد نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈز حاصل کر رکھے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان علاقوں میں افغان کاروباری افراد الیکٹرانکس، کارپیٹ اور دیگر کئی طرح کے کاروبار کر رہے ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ کچھ افغانی ڈاکٹروں نے بھی جعلی پاکستانی شناختی کارڈز بنوا رکھے ہیں اور مختلف علاقوں میں کام کر رہے ہیں۔

نشاندہی کے مطابق

دوسرے نمبر پر: نوتھیہ

تیسرے نمبر پر: حیات آباد

چوتھے نمبر پر: پشاور بورڈ، ناصر باغ اور اس کے گرد و نواح

پانچویں نمبر پر: یونیورسٹی روڈ کے مختلف علاقے، فقیر آباد، بشیر آباد، لطیف آباد، دوران پور، رنگ روڈ، بخش پل، چارسدہ روڈ اور یوسف آباد

یہ تمام علاقے فہرست میں شامل کیے گئے ہیں جہاں افغان مہاجرین بڑے پیمانے پر کاروبار اور رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت جعلی پاکستانی شناختی کارڈز رکھنے والے مہاجرین اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید کارروائیاں بھی متوقع ہیں۔

Publisher

Recent Posts

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

33 minutes ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

3 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

17 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago