پشاور بی آر ٹی اسکینڈل میں ملوث ٹھیکیداروں کے 75 بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے، ڈی جی نیب کے فیصلے کی توثیق کردی گئی۔
ویب ڈیسک: پشاوراحتساب عدالت نے بی آر ٹی کےٹھیکیداروں کے دو کمرشل پلاٹس بھی سیل کر دیئے ہیں۔نیب وکیل نے سماعت کے دوران بتایا کہ نیب بی آر ٹی اسکینڈل کی تحقیقات کررہا ہے۔
ڈی جی نیب نے 75 بینک اکاؤنٹس منجمد، دو رہائشی پلاٹس سیل کرنے کے احکامات دئیے ہیں۔
ٹھیکیدار کے وکیل نے بتایا کہ نیب کے پاس ٹھیکیداروں کے اثاثے منجمد کرنے کا اختیار نہیں اثاثے منجمد کرنا غیر قانونی ہے۔
نیب وکیل نے جواب دیا کہ ڈی جی نیب کے پاس اختیار ہے عدالت ڈی جی نیب کے احکامات کی توثیق کریں۔
عدالت نے نیب اکاؤنٹس منجمد کرنے سے متعلق نیب کی درخواست منظور کرلی۔
via : Hum News
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…