Categories: Latest News

بی آر ٹی پشاور خرد برد کیس میں اہم پیش رفت،ملزمان کے گرد گھیرا تنگ

ویب ڈیسک : بی آر ٹی پشاور منصوبے میںخرد برد کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ،قومی احتساب بیورو (نیب)خیبرپختونخوا نے ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق ملزمان کے خلاف اہم شواہد ملے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں ملزمان کے 75بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیںجبکہ گلبرگ گرینز اسلام آباد میں ہائی رائز بلڈنگ کے اربوں روپے مالیت کے دو پلاٹ بھی منجمد کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملزمان کی پراپرٹیز کی معلومات کی فراہمی کیلئے ملک گیر سرچ کا آغاز کر دیا گیا۔
نیب کے ایک افسر نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان کی بیرون ملک جائیداد کے حوالے سے معلومات کیلئے میوچل لیگل اسسٹنس کی درخواست وزارت خارجہ کو بھجوا دی گئی ہے۔
بی آر ٹی پراجیکٹ تحریک انصاف کی سابق حکومت میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے شروع کیا تھا جس کو وزیراعلیٰ محمود خان کی حکومت میں مکمل کیا گیا۔
نیب بی آر ٹی پراجیکٹ میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے۔

via Mashirq Tv

Recent Posts

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

13 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

2 days ago