جامعہ پشاور میں کم داخلوں کے باعث 9 شعبے بند کردیے گئے۔ جامعہ پشاور کے اعلامیے کے مطابق رواں سال بی ایس پروگرام میں داخلے کم رہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بعض شعبوں میں صرف ایک یا 2 طلبہ نے داخلہ لیا، 15 سے کم داخلوں والے شعبہ جات کے انڈر گریجویٹ پروگرامز کو ختم کردیا گیا ہے۔ جامعہ پشاور کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ شعبہ جیوگرافی، تاریخ، ہوم اکنامکس ، جیالوجی، اسٹیٹسٹکس کو بند کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈیولپمنٹ اسٹیڈیز، سوشل اینتھروپولوجی، لاجسٹکس اینڈ سپلائی چین اینالیٹکس اور ہیومن ڈیولپمنٹ کے شعبے بھی موجود ہیں۔یونیورسٹی کے مطابق طلبہ متبادل اکیڈمک پروگرام کے لیے انتظامیہ سے رجوع کریں۔
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…