A drunken passenger punched a crew member on a flight from Dubai
راولپنڈی: دبئی سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں نشے میں دھت ایک مسافر نے عملے کے رکن کو گھونسہ دے مارا۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق دبئی سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد آنے والے نجی ائرلائن کی ایک پرواز میں شراب کے نشے میں دھت مسافر نے ہنگامہ آرائی کی اور دوران پرواز عملے کے ایک رکن کو گھونسہ دے مارا۔
بعد ازاں ائرلائن اسٹاف نے مسافر کو قابو کرکے طیارے میں بٹھائے رکھا۔پائلٹ کے کنٹرول ٹاور کو آگاہ کیے جانے پر نیو اسلام آباد ائرپورٹ پر سے ایس ایف کو الرٹ کردیاگیا اور طیارے کی لینڈنگ کےبعد حسن نامی مسافر کو ہتھکڑی لگا کر تحویل میں لے کر طیارے سے اتارا گیا ۔
نشے میں دھت مسافر کو کڑی نگرانی میں اے ایس ایف کنٹرول روم منتقل کرکے پوچھ گچھ کی گئی۔ مسافر نے ائرلائن انتظامیہ سے تحریری معافی مانگ لی، جس پر اسے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق مسافر اسلام آباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
via Express News
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…