Categories: Latest News

دبئی سے آنے والے مسافروں سے کروڑوں مالیت کے لیپ ٹاپ، آئی فون اور دیگر اشیا برآمد

کراچی – اکسپریس نیوز: دبئی سے آنے والے مسافروں سے کروڑوں روپے مالیت کے لیپ ٹاپ، آئی فون اور دیگر اشیا برآمد کرکے ضبط کرلی گئیں۔

پاکستان کسٹمز نے جناح ٹرمینل ارائیول پر ایک بڑی کارروائی میں دبئی سے آنے والے 4مسافروں سے 6کروڑ 18لاکھ روپے مالیت کا سامان ضبط کرلیا گیا۔ مسافر کھیپ کے ساتھ ائربلیو کی پرواز پی اے 111  سے کراچی پہنچے تھے۔

مسافروں کے ضبط شدہ سامان میں 27لیب ٹاپ، 5کلو کاسمیٹکس، 36آئی فونز، 37گھڑیاں، 65آئی پیڈ  شامل ہیں۔ اس کے علاوہ  1250کمپیوٹر ریم، 472 سگریٹ کے کارٹن، 59ایپل پنسل، 97 ائرپوڈز اور 21میک بک برآمد ہوئی ہیں۔

مسافروں کو حراست میں لیتے وقت ایک مسافر نے خود کا سابق رکن قومی اسمبلی کے طور پر تعارف کرایا جو غلط ثابت ہوا۔  گرفتار مسافروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔ زیرحراست مسافروں کے پروٹوکول کا بندوبست اظہر علیمی نامی کسٹمز کے سپرنٹنڈنٹ نے کیا تھا، جو ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ ائرپورٹ کے شعبہ ایچ آر ڈی  کے انچارج ہیں۔

کسٹمز حکام کے مطابق شک کی بنیاد پر سامان کی اسکیننگ  میں غیرملکی اشیا کی اسمگل ہونے کی نشاندہی ہوئی۔ کسٹمز کا سپاہی عاشق حسین پروٹوکول کی ذمےداری انجام دے رہا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سپاہی عاشق حسین کی نگرانی میں پرٹوکول میں غیر ملکی شراب برآمد ہوچکی  ہے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago