Categories: World

‘بیوی کی ضرورت ہے’ ڈرائیور نے شادی کا اشتہار رکشے پر لگا دیا

بھارت میں یہ کہاوت عام ہے کہ کسی بھی عمر میں شادی کرنا آسان ہے لیکن بھارتی ریاست مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے رکشا ڈرائیور کیلئے شادی کرنا اتنا آسان نہیں لگ رہا۔

ویب ڈیسک: بھارتی میڈیا کے مطابق 29 سالہ رکشا ڈرائیور دیپندر راٹھور نے اچھے رشتے کی تلاش کیلئے اپنے رکشے پر اشتہار لگا دیا جس میں اس نے اپنی تصویر کے ساتھ ساتھ اپنی تمام تر ضروری معلومات بھی لکھی ہیں جس میں عمر، قد کی لمبائی، تعلیم، بلڈ گروپ وغیرہ شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رکشا ڈرائیور دیپندر راٹھور نے بتایا کہ اس کی خواہش ہے کہ وہ شادی کرے لیکن اسے اچھا جیون ساتھی نہیں مل رہا۔

انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ معاشرے میں خواتین کی کمی ہے لیکن انہیں کسی بھی مذہب اور ذات سے فرق نہیں پڑتا، کوئی بھی خاتون ان سے شادی کر سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپندر راٹھور نے رشتہ کروانے والوں سے بھی رابطہ کیا، انہیں کوئی بھی خاتون ان کے آبائی شہر سے نہیں ملی جس کے بعد اب وہ دوسرے شہر سے تعلق رکھنے والی خاتون سے بھی شادی کرنے کیلئے تیار  ہے۔

دیپندر راٹھور نے کہا کہ  وہ کشہ چلا کر گزر بسر کرتے ہیں اور جو بھی ان کی بیوی بنے گی وہ اسے ہمیشہ خوش رکھیں گے۔

via Daily AAJ

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

9 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago