Categories: Latest News

پشاور کے علاقہ پشتہ خرہ میں شادی سے انکار پر باپ نے بیٹی کوقتل کردیا

ویب ڈیسک – مشرق نیوز : پشاور کے علاقے پشتہ خرہ پایاں میں رشتہ سے انکار پر باپ نے اپنی جوانسال بیٹی کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگیا ۔ مقتولہ کی شادی کی تاریخ طے کرنے کی بات چیت چل رہی تھی جب یہ واقعہ پیش آیا۔40سالہ شازیہ زوجہ مبارک شاہ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پشتخرہ پولیس کو بتایا کہ وہ پشتہ خرہ پایاں کی رہائشی ہے ۔
اس کی 17یا 18سالہ بیٹی مسماة (ش) کی منگنی ناصر ولد اسلام گل سکنہ لنڈی اخون احمد کیساتھ ہوئی تھی جن کی شادی کی تاریخ طے کرنے کی بات چیت چل رہی تھی تاہم اس کی بیٹی اس رشتہ سے خوش نہیں تھی اس نے رشتہ سے انکار کردیا جس پر اس کے شوہر مبارک شاہ ولد پائیوخان نے پستول نکال کر بیٹی کوسر میں گولی ماردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ ملزم واردات کے بعد فرارہوگیا ۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھی کرلئے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ۔

Recent Posts

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

12 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

1 day ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

2 days ago