A gang of nine armed women who deprived women busy shopping in markets of valuable mobile phones and cash were arrested
پشاور :- ڈی ایس پی کینٹ امجد خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ گلبرگ اسد خان نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ رمضان المبارک کے دوران رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کینٹ پوش اور کمرشل بازاروں میں خریداری میں مصروف خواتین سے قیمتی موبائل فونز، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء چوری میں ملوث نو سرباز خواتین گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے گرفتار کرلیا، ملزمان خواتین کا تعلق منظم چور گروہ سے ہے جوکہ خریداری میں مصروف خواتین سے قیمتی موبائل فونز، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرنے میں ملوث ہیں، جن کا جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کے دوران سراغ لگا کر ایس ایچ او تھانہ گلبرگ اسد خان نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران خواتین سے موبائل فون اور نقدی چوری کرنے کے متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے، جن کے قبضہ سے چوری شدہ 3 عدد قیمتی موبائیل فونز اور ہزاروں روپے نقد رقم برآمد کرلی گئی ہیں، خواتین ملزمان کو مزید تفتیش کی خاطر وومن پولیس سٹیشن منتقل کردیا گیا ہے، جن سے مزید انکشافات کی توقع کی جارہی ہے
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی کینٹ امجد خان کو خواتین چور گروہ کے بارے میں اطلاع ملی، جس پر ایس ایچ او تھانہ گلبرگ اسد خان نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر فوری خواتین چور گروہ کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت مسماۃ (ر) زوجہ ریاض اور مسماۃ ( ن) زوجہ مزمل سے ہوئی، ملزمان خواتین نے ابتدائی تفتیش کے دوران خریداری میں مصروف خواتین کو موبائیل فونز اور نقد رقوم سے محروم کرنے کا اعتراف کرلیا ہے، جن کی نشاندہی پر ان قبضے سے چوری شدہ 3 عدد مسروقہ موبائیل فونز اور ہزاروں روپے نقد رقم برآمد کرلی گئیں، دونوں خواتین ملزمان کو مزید تفتیش کی خاطر وومن پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے، جن سے مزید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…