Categories: Latest News

پشاور ٹاؤن میں راہ چلتی خواتین سے چھپٹا مار کر پرس، موبائل فونز چھیننے اور چوری میں ملوث ملزم گرفتار، دو عدد موبائل فون اور پرس برآمد

پشاور۔ 31 مارچ (اے پی پی):اے ایس پی ٹائون نازش شہزادی کی نگرانی میں ایس ایچ او ٹائون بلال نے ٹاؤن کے پوش اور کمرشل علاقوں میں راہ چلتی خواتین سے پرس اور قیمتی موبائل فونز چھین کر فرار ہونے میں ملوث ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا جوکہ تہکال کا رہائشی ہے جس کا تعلق منظم رہزان اور چور گروہ سے ہے،

ملزم راہ چلتی خواتین سے پرس سمیت شہریوں سے چھپٹا مار کر قیمتی موبائل فونز چھینے میں ملوث ہے، جس کو گزشتہ روز جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کے دوران ایس ایچ او تھانہ ٹاؤن بلال خان نے سراغ لگا کر گرفتار کرلیا، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی سمت چوری کے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ملزم کے قبضے سے چھینا گیا پرس اور دو عدد قیمتی موبائل فونز بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، جس سے دوران تفتیش مزید انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مدعیہ مسماۃ (ن) دختر سردار نے تھانہ ٹاؤن پولیس کو نامعلوم ملزم کے خلاف پریس چھیننے کی رپورٹ درج کرائی تھی، جس پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔ خواتین سے پرس اور قیمتی موبائل فونز چھیننے اور چوری کی وارداتوں کا ایس پی کینٹ نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی ٹاؤن، ایس ایچ او تھانہ ٹاؤن بلال خان اور دیگر تفتیشی افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی،

ایس ایچ او تھانہ ٹاون نے دوران تفتیش متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی شروع کرنے سمیت مختلف علاقوں میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جس کے دوران واردات میں ملوث اصل ملزم کا سراغ لگا گزشتہ روز جلال ولد جمیل کو گرفتار کرلیا جوکہ تہکال کا رہائشی ہے جس کا تعلق منظم رہزان اور چور گروہ سے ہے، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی اور چوری کے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جس کے قبضے سے چھینا گیا پرس اور دو عدد قیمتی موبائل فونز بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، گیا ہے، جس سے دوران تفتیش مزید انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔

Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

19 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

4 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago