A gang supplying dead chicken meat in Peshawar was arrested along with its ringleader
پشاور (ویب ڈیسک) پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے ایک اہم کارروائی کے دوران مردہ مرغیوں کا گوشت سپلائی کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس کارروائی میں گروہ کے سرغنہ سمیت دیگر افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم کو اطلاع ملی تھی کہ بورڈ بازار میں ایک گروہ مردہ مرغیوں کو صاف کر کے پشاور کے مختلف ریسٹورنٹس کو سپلائی کر رہا ہے۔ اس اطلاع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹاؤن نے فوری طور پر بورڈ بازار میں ایک گودام پر چھاپہ مارا، جہاں سے 600 سے زائد مردہ مرغیاں برآمد کی گئیں اور گروہ کے سرغنہ سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق، یہ گروہ مختلف پولٹری فارمز سے مردہ مرغیاں اکٹھی کرتا تھا اور پھر انہیں صاف کر کے پشاور کے مختلف ریسٹورنٹس اور دکانوں کو سپلائی کرتا تھا۔ مردہ مرغیوں کا گوشت خاص طور پر شوارمہ اور برگر بنانے والے کاروباروں کو سپلائی کیا جا رہا تھا۔
ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم نے اس معاملے پر سخت اقدامات کی ہدایت کی ہے اور انتظامی افسران کو اپنے علاقوں میں پولٹری کا کاروبار کرنے والوں پر کڑی نظر رکھنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کسی بھی پولٹری کی دکان پر مردہ مرغی پائے جانے کی صورت میں سخت کارروائی کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…