Categories: Latest News

افغانی خاتون کا پاکستانی شہریت نہ دینے کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

پشاور(سٹی رپورٹر)افغانی خاتون نے ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجودنادرا کی جانب سے پاکستانی شہریت نہ دینے کے خلاف پشاورہائیکور ٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ عبدالرحمان ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر رٹ پیٹشن میں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی،چیئرمین نادرا محمد طارق ملک، ڈائریکٹر جنرل اسلام آباد نادرا ذولفقار احمد، ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا نادرہا محمد احمد خٹک کو فریق بناتے ہوئے درخواست گزارطارق شاہ نے موقف اپنایا ہے کہ انھوں نے افغانی خاتون کے ساتھ شادی اور پاکستانی شناختی کار ڈکے حصول میں درپیش مسائل کی وجہ سے انھوں نے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی۔رٹ کی سماعت مکمل ہونے پر 20دسمبر 2022کو پشاور ہائیکورٹ نے متعلقہ حکام کودرخواست گزارکی بیوی کو پاکستانی شہریت دینے کے احکامات جاری کرتے ہوئے درخواست گزار کو متعلقہ ادارے سے رابطہ کرنے کی ہدایات جاری کردیئے،اس حوالے سے درخواست گزار نے وزارت داخلہ سے رجوع کرکے ضروری اور متعلقہ دستاویزات بھی فراہم کی، تاہم اسکے باجود انکی بیوی کو شہریت دینے کے حوالے سے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے، جس کی وجہ سے درخواست گزار نے مذکورہ افسرا ن بالا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔

Recent Posts

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

1 hour ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

4 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

18 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago