Categories: Latest News

پشاور میں گھریلو ناچاقی پر خاتون کو پھانسی دے کر قتل کردیا گیا

 ایڈیٹر ٹی این این : پشاور میں خاتون کو پھانسی دیکر قتل کردیا گیا۔ خاتون کے شوہر اور سسر نے قتل کو خودکشی کا رنگ دیا تھا۔ دونوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے ابراہیم آباد میں مقتولہ کے شوہر اور سسر نے خاتون کے گلے میں پھندا لگا کر قتل کیا۔

ایس ایس پی آپریشنز کاشف افتاب عباسی نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی رورل ڈویژن ظفر احمد خان کی نگرانی میں ڈی ایس پی رورل جاوید خان ،ایس ایچ او تھانہ خزانہ صدام خان اور تفتیشی آفیسر پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی اور ملوث ملزمان کے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا کر چند گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان باپ بیٹے نورخان ولد علی گل اور علی گل ولد گل رحمان نے خزانہ کی حدود ابراہیم آباد میں گھریلو ناچاقی پر زوجہ نور خان کے گلے میں پھنڈا ڈال کرپھانسی کرکے قتل کر دیا اور بعد میں اس کو خودکشی کا رنگ دے رہے تھے۔

تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ گھریلو ناچاقی پر پھانسی دیکر خاتون کو قتل کیا ہے۔ دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

16 hours ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

23 hours ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

1 day ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

3 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

4 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

5 days ago