Categories: Latest News

پشاور میں دولہے کے قتل کا ڈراپ سین، دلہن گرفتار

 ایڈیٹر ٹی این این : پشاور پولیس نے دولہے عدنان کے قتل میں ملوث دلہن اور مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے تھانہ فقیر آباد کے علاقہ مین چارسدہ روڈ پر دلہا عدنان ولد عمر دراز سکنہ انڈسٹریل سٹیٹ کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا۔

ایس ایس پی آپریشنز کاشف افتاب عباسی کا کہنا ہے کہ ملزم جلال ولد فضل مولا نے مورخہ 11 نومبر کو بارات لے جاتے ہوئے دلہے عدنان کو قتل کیا تھا۔ پولیس نے 48 گھنٹوں کے اندر اندر نہ صرف اندھے قتل کا سراغ لگایا بلکہ ماسٹر مائنڈ دلہن اور اور مرکزی ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں۔ پشاور، چارسدہ روڈ پر فائرنگ سے دلہا جاں بحق

پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر جامع تفتیش کے دوران ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر ملزم جلال ولدفضل مولاسکنہ مسلم آباد چارسدہ حال حضرت بابا پشتخرہ اور ملزمہ دلہن مسماۃ (س)دختر جہانگیر سکنہ چارسدہ حال لڑمہ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق دلہن کا ملزم کیساتھ پہلے سے تعلق تھا۔ دونوں آپس میں قریبی رشتہ دار بھی ہیں۔ دونوں آپس میں شادی کرنا چاہتے تھے مگر گھر والے خلاف تھے۔ سب کے انکار پر دونوں نے ملکر مقتول کو راستے سے ہٹانے کی منصوبہ بندی کی۔ ملزمہ نے مختلف نمبرات سے مقتول کے لوکیشن کے بارے میں بتایا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Recent Posts

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا اہم ملزم گرفتار

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…

24 hours ago

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

2 days ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

2 days ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

2 days ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

4 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

5 days ago