Categories: Latest News

خواتین کو ملازمت کی آڑ میں جنسی ہراسگی کیلیے عمان اسمگل کرنیوالی خاتون گرفتار

لاہور: خواتین کو ملازمت کی آڑ میں جنسی ہراسگی کے لیے عمان اسمگل کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز: اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے ایک کارروائی میں خواتین کو بیرون ملک بیوٹی پارلرز میں پرکشش ملازمت دلوانے کی آڑ میں اُن سے ہوٹلوں میں بے ہودہ رقص کروانے اور جنسی ہراساں کروانے والی خاتون اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز ورک کی ہدایت پر انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس دوران ایک چھاپا مار کارروائی میں گینگ کی سرغنہ خاتون کو گرفتار کرلیا گیا، جو انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث تھی۔

ملزمہ کو لاہور کے علاقے اچھرہ سے گرفتار کیا گیا۔ خاتون سادہ لوح عورتوں کو نوکریوں کا جھانسہ دے کر عمان بھجواتی تھی۔ متاثرین کو بیوٹیشن کی نوکریوں کا جھانسہ دیا جاتا تھا، تاہم بعد میں اُن سے بیرون ملک رقص کروایا جاتا تھا۔

گرفتار ملزمہ سے متعدد پاسپورٹس اور سفری دستاویزات برآمد کرلی گئیں۔ خاتون کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ  رواں سال کے دوران اب تک اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے 267 سے زائد انسانی اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان میں 6 ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر بھی شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ کے سنگین جرائم میں ملوث تھے۔

Recent Posts

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…

5 hours ago

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago