Categories: Latest News

یونیورسٹی ٹائون میں شہریوں کو لوٹنے والا افغان گروہ گرفتار

ویب ڈیسک: پشاور میں آئس نشہ کی حالت میں شہریوں کو لوٹنے والے افغان راہزن گروہ کو گرفتارکرلیا گیا جن کے قبضہ سے درجن بھر موبائل فونز برآمد کرلئے گئے ہیں۔ تھانہ ٹاون پولیس کی جانب سے سٹریٹ کرائمز کے خلاف یونیورسٹی ٹائون ، ابدرہ روڈ، یونیو رسٹی روڈ ، دانش آباد اور اطراف میں اسلحہ کی نوک پر قیمتی موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہونے میں ملوث گروہ کو بے نقاب کرلیاگیاجن میں ابرار، عالم یار، حبیب اللہ اور شاہ جہان شامل ہیں۔ ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے ۔گرفتار ملزمان راہزن گروہ کے کارندے ہیں جو آئس نشے کی حالت میں وارداتیں کرتے تھے۔ ابتدائی طور پر ملزمان کے قبضہ سے شہریوں سے چھینے گئے 13قیمتی موبائل فونز اور مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹرکار، دو موٹرسائیکلیں اور تین پستول برآمد کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

via: Mashriq Tv

Recent Posts

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

11 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

1 day ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

2 days ago