Categories: Latest News

بجلی کی ریکوری بہتر بنانے کے ساتھ بلا تعطل فراہمی بھی یقینی بنائی جائے، گورنر کے پی

بجلی کی ریکوری بہتر بنانے کے ساتھ بلا تعطل فراہمی بھی یقینی بنائی جائے، گورنر کے پی

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ٹرائبل الیکٹرک سپلائی کمپنی (ٹیسکو) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زبیر کنڈی اور ایکسین واپڈا ثمر شاہ نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔

ملاقات میں صوبے میں بجلی کی فراہمی، لائن لاسز میں کمی، بجلی کے بلوں کی ریکوری بہتر بنانے اور بجلی کے نظام سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بجلی کے بلوں کی ریکوری بہتر بنانے کے ساتھ صارفین کو معیاری اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ ریکوری کے اہداف حاصل کرنے کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے، تاہم عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور ان کے جائز مسائل کے بروقت حل پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔

گورنر نے کہا کہ بجلی کے نظام میں بہتری کے لیے لائن لاسز میں کمی اور ریکوری کے اقدامات کے ساتھ صارفین کو درپیش مسائل حل کرنا بھی ضروری ہے۔

Recent Posts

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

13 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

2 days ago