The KP government has granted Deputy Commissioners the authority to make arrests under 3 MPO.
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ کیئر نیٹ ورک کے طرز پر جدید ہسپتال اور نرسنگ کالج قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے منصوبے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
گورنر ہاؤس پشاور میں صحت کے شعبے سے متعلق اجلاس فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مشیر صحت لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نگار جوہر، سیکرٹری صحت مطیع اللہ خان، جے ڈبلیو گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد آفریدی، انڈس ہسپتال کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عبدالباری خان، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خالد خنانی اور پشاور زلمی اینڈ فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں عباس لائق نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈاکٹر عبدالباری خان نے ادارے کی طبی خدمات، کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ انڈس ہسپتال نے 2007 میں کراچی کے علاقے کورنگی سے خدمات کا آغاز کیا تھا اور اب اس کا دائرہ کار دیگر علاقوں اور صوبوں تک بڑھایا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر عبدالباری خان کے مطابق ادارے کی ٹیم پشاور میں مجوزہ جدید ہسپتال کے قیام کے حوالے سے ابتدائی جائزے اور منصوبہ بندی کے لیے کراچی سے پہنچی ہے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے جدید ہسپتالوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ایسے منصوبوں سے غریب اور مستحق مریضوں کو بہتر علاج کی سہولیات فراہم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جدید ہسپتال کے ساتھ نرسنگ کالج کا قیام بھی ضروری ہے تاکہ صوبے میں تربیت یافتہ نرسنگ عملے کی دستیابی بہتر بنائی جاسکے۔
اجلاس میں مجوزہ ہسپتال کے قیام، متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون اور منصوبے کو عملی شکل دینے کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر نے وفد کو یقین دلایا کہ منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…
پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…