Categories: Latest News

پشاور میں طویل عرصہ امام مسجد کے روپ میں مقیم بھارتی فوجی جاسوس کی گرفتاری کا انکشاف

پشاور میں طویل عرصہ امام مسجد کے روپ میں مقیم بھارتی فوجی جاسوس کی گرفتاری کا انکشاف

گرفتار شخص بھارتی فوج کی خفیہ شاخ سے وابستہ تھا اور پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دینے، فرقہ وارانہ ہم آہنگی بگاڑنے اور حساس فوجی و معاشی معلومات اکٹھی کرنے کے مشن پر تعینات تھا؛ ذرائع

پشاور ( رپورٹ) صوبہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور سے امام مسجد کے روپ میں مقیم بھارتی فوجی جاسوس کی گرفتاری کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک بڑی کارروائی کے دوران بھارتی فوج کے میجر دل بہار سنگھ کو گرفتار کر لیا، جو “داؤد شاہ” کے نام سے امام مسجد کے روپ میں مقامی آبادی میں مقیم تھا، اس حوالے سے گزشتہ رات پشاور کے مضافاتی علاقے میں خفیہ آپریشن کیے جانے کی اطلاعات ہیں جہاں مقیم اس مشکوک شخ پر کئی ہفتوں سے نظر رکھی جا رہی تھی، جس کے نتیجے میں جدید ٹیکنالوجی و مقامی افراد کے تعاون سے اس کی اصل شناخت بے نقاب ہوئی۔

اس حوالے سے موصول ہونے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ میجر دل بہار سنگھ کو نماز فجر کے وقت گرفتار کیا گیا، کارروائی کے دوران کسی قسم کی مزاحمت یا گولی باری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار بھارتی افسر مقامی زبان اور مذہبی رسومات میں مہارت رکھتا تھا، جس کے باعث وہ طویل عرصے تک شناخت سے بچا رہا، گرفتار شخص بھارتی فوج کی خفیہ شاخ سے وابستہ تھا اور پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دینے، فرقہ وارانہ ہم آہنگی بگاڑنے اور حساس فوجی و معاشی معلومات اکٹھی کرنے کے مشن پر تعینات تھا۔

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

8 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago