Categories: Latest News

پاکستان سے مزید افغان مہاجرین کی واپسی، مجموعی تعداد 6 لاکھ 87 ہزار سے تجاوز کر گئی

پاکستان سے مزید افغان مہاجرین کی واپسی، مجموعی تعداد 6 لاکھ 87 ہزار سے تجاوز کر گئی

ٹی این این: طورخم بارڈر کے راستے افغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز 4 ہزار 897 افغان شہری وطن واپس گئے، جن میں سے 4 ہزار 739 نے رضاکارانہ واپسی اختیار کی جبکہ 158 افراد کو زبردستی ڈیپورٹ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق واپس جانے والوں میں 4 ہزار 15 پی آڑ او کارڈ ہولڈرز، 108 اے سی سی کارڈ ہولڈرز اور 616 بغیر کاغذات کے شہری شامل تھے۔

دوسری جانب مشیر صحت خیبرپختونخوا احتشام علی نے افغان مہاجرین کے انخلا کے دوران ان کی صحت کے خصوصی انتظامات کا اعلان کرتے ہوئے ضلع خیبر میں میڈیکل کیمپ قائم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

مشیر صحت کے مطابق علی مسجد سے افغان بارڈر تک مہاجرین کی بڑی تعداد موجود ہے، جن میں بچے، خواتین اور بزرگ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باحفاظت واپسی کے لیے ان کی صحت کی دیکھ بھال حکومت کی ذمہ داری ہے۔

احتشام علی نے بتایا کہ محکمہ صحت آج ہی میڈیکل کیمپ قائم کرے گا، جس کے لیے ادویات اور ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان بھائیوں کی خدمت کے لیے محکمہ صحت ہر ممکن سہولت دینے اور ہمیشہ گراؤنڈ پر موجود رہنے کے لیے پرعزم ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 17 ستمبر 2023 سے اب تک پاکستان سے افغانستان جانے والے افغان شہریوں کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 87 ہزار 283 ہو چکی ہے، جن میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔

Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

20 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

4 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago